آزاد کشمیر، جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات، ضلع مظفرآباد میں دو ماہ کے لئے آگ لگانے، آتشں بازی پر پابندی لگا دی گئی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر بھر میں جنگلات میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات، جنگلات جنگلی حیاتیات علاقہ مکینوں کے جانی اورمالی کے علاوہ قدرتی ماحول پہنچنے والے نقصانات کے پیش نظر ضلع مظفرآباد میں دو ماہ کے لئے آگ لگانے اور آتشں بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد ندیم جنجوعہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم کے مطابق گزشتہ روز پہٹکہ نصیرآباد کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع مظفرآباد کی حدود میں جنگل کے قریب ملکیتی رقبہ میں آگ لگانے اور شادی بیاہ میں آتش بازی پر دوماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا

جنگلات، جنگلات کے قریب ملکیتی رقبہ جات میں آگ لگانے اورآتش بازی کرنے والوں کے خلاف آزاد پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد ندیم جنجوعہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم کے مطابق گزشتہ روز پہٹکہ نصیرآباد کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع مظفرآباد کی حدود میں جنگل کے قریب ملکیتی رقبہ میں آگ لگانے اور شادی بیاہ میں آتش بازی پر دوماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا جنگلات, جنگلات کے قریب ملکیتی رقبہ جات میں آگ لگانے اورآتش بازی کرنے والوں کے خلاف آزاد پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں