محمد کامران شہزاد بینکنگ محتسب پاکستان کا سیکرٹریٹ مظفرآبادکا دورہ، سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ آزادکشمیر ابصار حسین جاری نے ادارہ محتسب کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)محمد کامران شہزاد بینکنگ محتسب پاکستان کا سیکرٹریٹ مظفرآبادکا دورہ۔سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ آزادکشمیر ابصار حسین جاری نے ادارہ محتسب کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ بینکنگ محتسب کی جانب سے ادارہ محتسب کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ محتسب نا مساعد حالات کے باوجود عوام کو اُن کی دہلیز پر مفت انصاف فراہم کر رہا ہے اور عوامی شکایات کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔

بینکنگ محتسب نے آزادجموں و کشمیر میں قائم شیڈ ولڈ بینکوں سے متعلقہ شکایات کی تحقیقات سمیت دیگر معاملات میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دورہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ سینئر ایڈ وائزرفرحت سعید و دیگرآفیسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر محمد مبارک، سیکرٹریٹ ٹو محتسب راجہ محمد سعید، سیکشن آفیسر افتخار حسین جرال، سیکشن آفیسر محمد شبیر، عبدالقدیر، مظہر اقبال، قاضی ناہید حسین سمیت دیگر آفیسر ان بھی موجود تھے۔ سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ نے بینکنگ محتسب پاکستان کو ادارہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close