پہٹکہ کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی، جنگلی جانوروں، نایاب پرندوں کی زندگیاں خطرے میں

مظفرآباد (پی این آئی) تحصیل نصیر آباد پہٹکہ کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ محکمہ جنگلی حیاتیات کے چڑیا گھر میں موجود جنگلی جانوروں اور نایاب نسل کے پر پر ندوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

جنگل میں موجود تین مکان بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ علاقہ مکین اور جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن راجہ معراج، عبدلرزاق، راجہ عارف رینج آفیسر لچھراٹ، سید راشد گیلانی، بلاک آفیسر تجدید، بھی پہٹکہ پہنچ گئے۔ علاقہ مکینوں اور جنگلات کے اہلکاروں کوتیز ہوا کے باعث آگ پرقابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close