سائیکل پر پاکستان اور آزادکشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے والا پاکستانی نوجوان سائیکلسٹ وادی لیپہ پہنچ گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سائیکل پر پاکستان اورآزادکشمیر کے قدرتی نظاروں، خوشگوار موسم، تاریخی اور ثقافت سے لطف اندوز ہونے کیلئے نیشنل ٹور کرنے والا پاکستانی نوجوان سائیکلسٹ وادی لیپہ پہنچ گیا۔ لاہور سے سائیکل پر سفر کا آغاز کرنے والے نوجوان عامر شہزادکا لیپہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔عامر شہزاد اعوان آزادکشمیر کی خوبصورت اور دلکش کے قدرتی حسن اور لوگوں کی بے پناہ محبت اور مہمان نوازی کا گرویدہ ہوگیا

نیلم ویلی اور وادی جہلم کا کے پر فضا مقامات پر عوام حکومت اور حکومتی اداروں کی محبتیں سمیٹتے ہوئے عامر شہزاد جب وادی لیپہ پہنچا تو اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلے میں ہار ڈال کر شاندار استقبال کیا گیا لیپہ بازار میں عوام علاقہ تاجر برادری اور تحصیل انتظامیہ لیپہ پولیس ۔مختلف سیاسی و سماجی شخصیات. اور پریس کلب لیپہ کے صحافیوں بھر پور استقبال پر عامر شہزاد اعوان نے وادی لیپہ کے عوام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا عامر شہزاد نے کہا کہ میں وادی لیپہ کے لوگوں اور انتظامی کی جانب سے استقبال کو زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔ کشمیر کے لوگوں کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی ہے وادی لیپہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے میں بھرپور کردار ادا کروں گا یہ وادی بہت خوبصورت ہے سب سے بڑھ کر جہاں کے لوگ مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں یہ محبت میں اپنے ساتھ لے کے جا رہا ہوں ہو سیاحت کا شوق رکھنے والے تمام لوگوں دعوت دیتا ہوں وادی لیپہ جیسے جنت کے ٹکڑے کا نظارہ ضرور کریں۔ وادی لیپہ کی خوبصورتی اور اور یہاں کا موسم میری طرح ہر آنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں