مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے مظفرآباد سمیت تین اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تبدیل کردیئے نوٹیفکیشن جاری۔آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے آزادکشمیر کے تین اضلاع مظفرآباد, کوٹلی اور بھمبر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرآباد منیر احمد فاروقی کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبرعبدالوحید مغل کو تبدیل کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی محمد سبجاد کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدل و تعنیات کیے گئے جج صاحبان کو تین روز کے اندر اپنی نئی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں