مظفرآباد (پی این آئی) خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے 6 افراد کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا مظفرآباد، پونچھ اور بھمبر میں دو دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہزار 348 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 11 مریض گھر میں زیر علاج ہیں۔
آزدکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت پونچھ اور بھمبر کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتے ہی کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
آزادکشمیر میں اب تک 43 ہزار 348 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 42 ہزار 545 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے جبکہ 792 افراد موت کا شکار ہوئے۔ آزادکشمیر حکومت کی ہوم آئسولیشن پالیسی کے تحت کورونا کے 11 مریض اپنے اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں