مظفر آباد، کراچی آئی پانچ بچوں کی ماں سیلفی بناتے ہوئے دریائے جہلم کی موجوں کی نذر ہو گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر اور خیبر پختونخواہ کے سنگم پر دریا ئے جہلم کے کنارے پر واقع کوہالہ نیلم پکنک پوائنٹ پر کراچی سے آنے والی پانچ بچوں کی ماں سیلفی بناتے ہوئے دریا جہلم میں ڈوب گئی ۔دریائے جہلم کی تیز وتند لہروں کی نذر ہونے والی خاتون سمیرا بی بی کراچی سے ملتان شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی تھی اور پھر انھوں نے فیملی کے دیگر 30 افراد کے ہمراہ کوہالہ نیلم پکنک پوائنٹ کا پروگرام بنالیا ۔

جہاں پر سیلفی بناتے ہوئے تین بیٹیوں ؤر دو بیٹوں کی ماں سمیرا بی بی پاوں پھسلنے کے باعث دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کی نذرہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے سمیرا بی بی کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close