مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑ کو محکمہ اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بریفنگ۔ بریفنگ میں سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد رفیق و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات جدید میڈیا ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے حکومتی پبلسٹی کرے۔ اس وقت سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں انقلاب برپا ہو چکا ہے۔
میڈیا کی تیز رفتار ترقی اور خصوصا ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بے پناہ پھیلا ؤ کے باعث محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ محکمہ کو افراد ی قوت اور دیگر وسائل مہیا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ رائے عامہ بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں سے جڑے ہوئے مسائل سامنے لانے میں میڈیا اہم کردارہے، ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں عصر حاضر کے مطابق ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔ محکمہ اطلاعات کے نئے تعمیر ہونے والے پی آئی ڈی کمپلیکس کا جلد معائنہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اس وقت اہمیت کا حامل محکمہ ہے۔ آئی ٹی بورڈ کے تمام منصوبہ جات کی مانیٹرنگ کی جائے۔ آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹیلی ہیلتھ کا منصوبہ ایک اچھا پراجیکٹ ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ریونیو پیدا کرنے کا ادارہ بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں محکمہ جات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں