وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شعبہ صحافت کے لیے مالیاتی ریلیف کا اعلان کر دیا، صدر اے کے این ایس سے ملاقات میںصحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز کا اعلان

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد خطہ میں آزاد اور مضبوط صحافت کو فروغ دینے کے لئے اس شعبہ کے تمام مسائل کے ممکنہ حل کو یقینی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے اس شعبہ کو فوری مالیاتی ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی فنڈز کی فراہمی کااعلان کیا اورکہا کہ پسند و نا پسند سے بالاتر ہوکر میرٹ اور گڈ گورننس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

گذشتہ روز صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں ریاستی اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا،وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔آزاد کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات اورآزاد کشمیر کے صحافی نامساعد حالات میں قلمی مجاہد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔تحریک آزادی کشمیر میں بھی ریاستی میڈیا اور ان سے منسلک صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔ صحافیوں کی تعمیری اور مثبت تنقید سے خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے کیونکہ یہ معاشرے کی آنکھ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ غیر جانبدارانہ اور حقائق پر مبنی خبریت کے کردار سے ملک و ملت اور ریاستی اداروں کی بہتری اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم کو یقین دلایا کہ ریاستی میڈیا کو جدید خطوط پر استوار کریں گے جو دنیا کے لیے مثال بنے گا. صدر اے کے این ایس نے ریاستی میڈیا اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کے لیے تاریخ ساز پیکج کا اعلان کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کیااورکہا کے میڈیا کا کام پسے ہوئے طبقے کی ا?واز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہوتا ہے تاکہ حکومت ان مظلوموں کی فریاد سن کر مسائل حل کرے،مثبت تنقید کسی بھی معاشرے کی بہتری، بالخصوص حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ہوتی ہے۔جدوجہد آزادی کو ابلاغی محاذ پر اجاگر کا فریضہ اپنی بنیادی ذمہ داری کے طور پر نبھائیں گے اورحکومت کے اچھی کارکردگی کو بھی اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم نے اے کے این ایس کے مطالبات پر ریاستی میڈیا کے لیے نارمل میزانیہ کا بجٹ ساڑھے 6 کروڑ روپے سے بتدریج بڑھا کر 30 کروڑ روپے کرنے جبکہ پیپرا رولز میں 30 لاکھ کی حد کا خاتمہ کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے محکمہ اطلاعات کو تمام اخبارات کے نارمل اور ڈوپلمنٹ کی مد میں اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی 25 جون سے قبل کرنے کی ہدایت کی،آزادکشمیر جموں کشمیر پریس فاونڈیشن کی گرانٹ 5کروڑ روپے کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیراعظم نے ریاستی میڈیا کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لیے اخبارات کو قرضے فراہم جبکہ حکومتی کارکردگی کی تشہیر کے لئے خصوصی بجٹ بھی مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔صدر اے کے این ایس کی توجہ مبذول کرانے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے میرپور اورپونچھ ڈویژن کے اشتہارات کا پورا کوٹہ ڈویژنوں کو جاری کرنے کے لیئے سیکرٹری اطلاعات کو ہدایات جاری کر دیں۔اب میرپور اورپونچھ ڈویژن کے جملہ اشتہارات ڈائریکٹریٹ پی آئی ڈی راولاکوٹ اور میرپور سے جاری ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close