مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں زلمی مدارس لیگ کشمیر کا بڑا معرکہ ,کوٹلی یونائٹیڈ نے کشمیر ٹائیگرز کو 53 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن تین روز تک جاری ۔رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔فائنل میچ میں کوٹلی یونائیٹڈ کی ٹیم نے کشمیر ٹائیگرز کو بہت آسانی سے شکست دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
مظفر آباد کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن اور دریائے جہلم کے کنارے واقع کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں کوٹلی یونائیٹڈ میچ میں کوٹلی یونائیٹڈ کی جانب سے محمد حسن 88 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پایا اس سے قبل کھیلے سیمی فائنلز میں کشمیر ٹائیگرز نے سی بی پیٹریاٹس کو 8 رنزسے شکست دی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں کوٹلی یونائیٹڈ نے این سے ماوریک کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی مشیر مذہبی امور حافظ حامد رضا سابق ممبر اسمبلی اورچیرمین صوفی پیس فورم پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عرفان اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامامات تقسیم کیے ، اس موقع پر مہمان خصوصی حافظ حامد رضا اور دیگر مہمانوں نے پشاور زلمی ، زلمی فاونڈیشن اور ان کے چیرمین جاوید آفریدی کو زلمی مدرسہ لیگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پشاور زلمی کھیلوں کے ساتھ مذہبی رواداری اور مدراس کے طلبا کی حوصلہ افزائی کا احسن کام کررہی ہے ۔
اس طرح کے ایونٹ سے پاکستان کا مثبت امیچ دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور مدارس کے طلبا کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا ہے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کشمیر میں کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے والی کوٹلی یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ جاوید آّفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو صلاحتیوں کے اظہار کا موقع دینا اور مذہنی آہنگی کو فروغ دینا ہے ،پشاور ، میران شاہ ، کوئٹہ اور کشمیر کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں