مظفرآباد (پی این آئی) حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے کشمیریوں کیلئے بجٹ پر کٹ لگانے کا فیصلہ واپس لے۔ آزادکشمیر اسمبلی نے آزادکشمیر کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے اور آئیندہ بجٹ میں عوام کی فلاح سے متعلق کوئی نیا منصوبہ شروع کرنے پر پابندی لگانے کے خلاف تحریک التواء منظور کر لی ۔متحدہ اپوزیشن اجلاس کی کارروائی سے بائیکاٹ کرنے کے باعث تحریک التواء پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی دیوان غلام محی الدین کی طرف سے پیش کی گئی تحریک التواء کثرت رائے سے منظور کر لی تحریک التواء کے ذریعے حکومت پاکستان پر آزادکشمیر حکومت نے واضح کیا کہ وہ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیری کو غلط پیغام نہ دیں تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے وزیر منصوبہ بندی وترقیات چوہدری رشید وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی چوہدری اخلاق ,سردار میراکبر اورچوہدری اکبر ابراہیم سمیت دیگر وزراء اور ممبران اسمبلی نے کہا کہ ایک جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں اربوں ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے جسے کشمیریوں نے ٹھکرا دیا ہے دوسری جانب وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے بجٹ پر کٹ لگا کر کشمیری کو کوئی اچھا پیغام نہیں دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں