آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف قرارداد منظور

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان کی جانب سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف قرارداد منظور کرلی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی نے اقوام متحدہ اوآئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے قرارداد میں او آئی سی کے رکن ممالک سے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی اپیل کی ۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق نےمشیر مذہبی امور واوقاف حافظ حامد رضا وزیر تعمیرات عامہ اظہر صادق سمیت دیگر ممبران اسمبلی کی طرف سے پیش کی گئی قراردادوں کو یکجا کر کے بحث کی منظوری دی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی مسلم مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے آزادی رائے کے اظہار کی آڑ میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور حصوراکرم کی شان میں گستاخی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔آزادکشمیر اسمبلی نے بھارتی عدالت کی جانب سے آزادی پسند کشمیری راہنما یاسن ملک کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کی مذمت کی قرارداد میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی طرف مبذول کرتے ہوئے بھارت کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہوتے ہی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close