مظفرآباد، حکومتی اعلانات نظر انداز، موٹر سائیکل سواروں نے پٹرول پمپوں پر قطاریں لگا لیں

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان اور آزادکشمیر میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی افواہیں, وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ پڑھانے سے متعلق ٹویٹ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی وضاحت پر کسی نے کان نہ دھرا شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں 60 روپے مہنگا ڈیزل پیٹرول سے فل کرانے کیلئے پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگا لیں

مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے شہرومیں ڈیزل اور پیٹرول کے حصول کیلئے شہریوں کا ہجوم امڈآیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کا جن بے قابو ہونے پر سراپا احتجاج شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات کے پیش نظر 60 روپے مہنگا ڈیزل پیٹرول سے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں فل کرانے کے ساتھ ساتھ بوتلوں اور جیری کینوں میں ڈیزل پیٹرول زخیرہ کر لیا پیٹرول پمپس مالکان نے بھی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے پیٹرول ختم ہونے کے نوٹس آویزاں کردیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close