مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں کھیلوں کے ذریعے فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے زلمی مدارس کشمیر لیگ کا آغاز کردیا رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیرآزاد اور سابق ایم ایل اے پیرسید علی رضا بخاری نے مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں زلمی مدارس کشمیر لیگ کا افتتاح کیا۔مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی زلمی مدارس کشمیر لیگ میں آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
پشاور زلمی نے آزادکشمیر کے دینی مدارس کے طلبہ کو کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار موقع فراہم کیا ہے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے لیگ کا افتتاح کیا۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ،مدارس کے طلبہ کے لیے پشاور زلمی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ،زلمی مدرسہ کشمیر کے انعقاد پر خوشی ہے انھوں نے پاکستان اور آزادکشمیر کے مزید شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کرنے ضرورت پر زور دیا
چیئرمین پشاور زلمی جاویدآفریدی نے کہا مدارس کے طلبا کو اس ایونٹ سے صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا بہترین موقع ملا ہے ملک کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے زلمی مدرسہ لیگ کے ابتدائی دو میچز میں این سی ماوریک نے یوسی اسٹرائیکر کو 25 رنز اور کوٹلی یونائیٹڈ نے مظفر آباد تھنڈر کو ا59 رنز سے ہرا فاتح اپنے نام کی۔دینی مدارس کے طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت ان کی سر پرستی کرے تو مستقبل میں پاکستان کا دنیا میں نام روشن کرنے والے کھلاڑی دینی مدارس سے ہی آگے جائیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں