سموٹھہ کے جنگلات سے محکمہ کے ملازم الیاس کی لاش برآمد، گاؤں میں کہرام مچ گیا، الیاس آج صبح گھر سے ڈیوٹی پر گیا تھا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی تحصیل نصیر پہٹکہ کے نواحی علاقہ سموٹھ کے جنگل سے محکمہ جنگلات کے ملازم الیاس کی لاش برآمد۔ تھانہ پولیس کہوڑی نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچا دی ۔الیاس کی موت حاٍدثاتی یا قتل پوسٹمارٹم کی رپورٹ سے معمہ حل ہو جائےگا ۔تحصیل نصیرآباد پہٹکہ کے گاوں سموٹھ کے رہائشی محکمہ جنگلات تجدید کے بیلدار الیاس کی لاش ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔

ورثاء کی طرف اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس تھانہ کہوڑی نے موقع پر پہنچ لاشں کو اپنی تحویل میں لیا ۔ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچا دیا ۔ ورثاء کے مطابق بیلدار الیاس آج صبح گھر سےاپنی ڈیوٹی پر گیا تھا جو کہ جنگل کے قریب مردہ پایا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close