حضرت محمد صلی الله عليہ وسلم کی شان اقدس کے حوالے سے توہین آمیز گفتگو، مظفرآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) اللہ کے آخری نبی اور رحمت اللعالمین حضرت محمدصلی الله عليہ وسلم کی شان اقدس کے حوالے سے توہین آمیز گفتگو مذمت کرنے کیلئے مظفرآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین کا اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے امن پسند ممالک کی سے بھارتی مذہبی جنونیت کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ۔
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام بھارتیہ جنتاپارٹی کے نوپور شرما اور میڈیاء ہیڈ نوین کمار جندال ملعون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مودی حکومت سمیت بی جے پی کے دیگر اسلام دشمن رہنماؤں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف مظاہرے سے چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمد غزالی, حافظ بلال احمد فاروقی, سید حمزہ شاہین, عثمان علی ہاشم, ڈاکٹر محمد منظور اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نریندرہ مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت منظم سازش کے تحت اسلام اور مسلمانوں کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

بھارت میں ہندو انتہاء پسند دہشت گرد رہنماء کھلے عام مسلمانوں پر جان لیوا حملوں, مسجدوں,اسلامی اورتاریخ شناخت رکھنے والے عمارتوں کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مقررین نے بی جے پی کے دہشت گرد راہنماؤں کی ہرزہ سرائی پر عرب ممالک کی “بھارت بائیکاٹ مہم” کو صحیح سمت میں درست اقدام قرار دیتے ہوئے پوری مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کا مکمل سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کریں جب تک بھارت میں گستاخی کے مرتکب افراد کو سزا نہیں دی جاتی مقررین نے اقوامِ متحدہ سمیت دنیا بھر کے امن پسند ممالک سے بھارتی مذہبی جنونیت کیخلاف تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا مظاہرین نے پر انا سیکرٹریٹ سے آزادی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close