مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔9 جون کو طلباء طالبات اپنے دوستوں اور اساتذہ سے کریں گے الوداعی ملاقاتیں۔ 10 جون کو ہوگا چھٹی کا پہلادن اور سکول بند ہوں گے ۔پھر 12 اگست تک ہو گا ہلہ گلہ اورموج مستیاں۔ سیروتفریح کے ساتھ ساتھ گہری اور میٹھی نیند کے مزے ۔آزادکشمیر حکومت نے طلباءو طالبات اور اساتذہ کو سنا دی بڑی خوشخبری۔
10 جون سے 12 اگست تک سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں موسم گرما کی 63 تعطیلات کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے سیکرٹریٹ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک حکم کے مطابق گرمائی اسٹیشنوں کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 10جون سے 12 اگست تک بند رہیں گے۔ایک دوسرے حکم کے مطابق تعلیمی ادارے کے سربراہان اور ایڈمن سٹاف تعلیمی اداروں میں حاضررہیں گے۔ تعطیلات کا اعلان ہوتے ہی طلباءو طالبات اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے چھٹیوں کے دوران موج مستیوں اور سیروتفریح کے پروگرام بنانا شروع کردیئے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں