بڈھیارہ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سمال انڈسٹری کے افتتاح کے بعد انڈسٹری کا معائنہ کیا، وزیراعظم نے کہو اں والا باغ میں واٹر رافٹنگ کا بھی معائنہ کیا

جہلم ویلی (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایک روزہ دورہ جہلم ویلی، اہلیان جہلم ویلی کا تاریخی خیر مقدم،جہلم ویلی انٹری پوائنٹ سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک عوام الناس کی جانب سے جگہ جگہ استقبال، ہر طرف خیر مقدمی بینروں کی بھرمار، جہلم ویلی کی فضا تنویر الیاس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، ڈھول کی تھاپ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا رقص، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کو وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور سید ذیشان حیدر کے حلقوں سے جہلم ویلی کے کارکنان نے بڑے قافلوں کی صورت میں ویلکم کیا۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے تاریخ ساز استقبال پر اہلیان جہلم ویلی کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں دورہ جہلم ویلی کے موقع پر بڈھیارہ کے مقام پر عوام نے بڑی تعداد میں استقبال کیا،بڈھیارہ میں وزیر اعظم نے سمال انڈسٹری کے افتتاح کے بعد انڈسٹری کا معائنہ کیا۔ انڈسٹری مالک کی حوصلہ افزائی کی،

حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی، ماحول دوست بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ گڑھی دوپٹہ بازار کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں ویلکم کیا۔ وزیراعظم نے گاڑی سے اتر کر لوگوں سے بات چیت کی اور مطالبات پر فوری احکامات جاری کیے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہو اں والا باغ میں واٹر رافٹنگ کا بھی معائنہ کیا۔انہیں واٹر رافٹنگ کے سکوپ کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ سراں کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے۔ ندول کے مقام پر سابق امید وار آصف اقبال مغل نے کارکنوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا،پر جوش نعرہ بازی کی۔ہٹیاں بالا بازار میں بھی سردار تنویر الیاس خان کو عوام کے جم غفیر نے ویلکم کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close