وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہٹیاں بالا سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان، علی خان چغتائی مرحوم ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

جہلم ویلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو دورہ جہلم ویلی آمد پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر میں آزادکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان نے انہیں ضلع جہلم ویلی کے مسائل بارے بریفنگ دی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر پولیس بینڈ کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے علی خان چغتائی مرحوم ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے جیتنے والی ٹیم کو 3 لاکھ اور ہارنے والی ٹیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار دینے کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو فی ٹیم 25 ہزار دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہٹیاں بالا میں سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، تحریک انصاف آزاد آزاد کشمیر کے عہدیداران سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا کہ جہلم ویلی میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کریں گے نوجوانوں کو کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کریں گے تاکہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں مصروف ہو۔علی خان چغتائی مرحوم ریاست بڑا نام ہے جن کی ریاست کے لیے بڑی خدمت کی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close