راولاکوٹ، بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ، پنجاب، اسلام آباد، سندھ، خیبر پختونخواہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی پرل راولاکوٹ میں محکمہ کھیل امورنوجوانان اور ثقافت کے زیر اہتمام کھیلا جانے والے بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ منٹ میں پنجاب, اسلام آباد سندھ اور خیبر پختونخواہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ گلگت بلستان اور آزادکشمیر کی کی ٹیمیں کارکردگی نہ دکھانے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

راولاکوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں پہلا سیمی فائنل آج سہہ پہر 3 بجے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں فائنل تک رسائی کیلئے آپس میں ٹکرا ئیں گئیں۔

راولاکوٹ کے صحت افزاء خوبصورت سیاحتی مقام پر جاری آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آزادکشمیر کے نامور سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑی بھی ملک بھر سےآنے والے سیاحوں اور ہاکی کے شوقین تماشائیوں کو اپنے منفرد انداز اور بہترین کھیل سے محفوظ کر رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close