صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات، یاسین ملک کو سزا کے حوالے سے بھارت کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر بھرپور انداز میں کوششیں کی جائیں گی۔

جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اس امر کابھی اعادہ کیا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور عوام کی خوشحالی اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کوششیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close