مظفرآباد (پی این آئی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مانک پیاں مہاجرین کی بستی کیلئے دریائے جہلم پر 6 کروڑ 22 لاکھ روپے لاگت سے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ مہاجرین سے کیا وعدہ پورا کردیا وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے عید الفطر کے موقع پر مانک پیاں مہاجر کیمپ کے دورہ کے موقع پر دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا اعلان کیا تھا
وزیراعظم کو پل کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 6 کروڑ 22 لاکھ روپے کی لاگت سے پل 15 ماہ کے عرصہ میں تعمیر ہوگا اور اس سے مانک پیاں میں مقیم 1 لاکھ آبادی اور 2 مہاجر کیمپوں میں مقیم مہاجرین مستفید ہوں گے اور مظفرآباد شہر تک سفر چند منٹوں چند منٹوں تک محیط ہو جائے پل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مہاجرین نے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے عظیم مقصد کے لیے ہجرت کی، مہاجرین کی مشکلات کا احساس ہے،حکومت آزاد کشمیر مہاجرین کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی عوامی خدمت کا مشن لیکر اقتدار میں آئے ہیں،ہمارے دور میں تمام حلقوں میں یکساں بنیادوں پر بلا تخصیص ترقی ہو گی اور آزاد کشمیر کا کوئی علاقہ پسماندہ نہیں رہے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں