کل پاکستان قومی مقابلہ حسن نعت، راولاکوٹ کے ہونہار طالب علم سعد شکیل کی ضلع بھر میں اول پوزیشن

راولاکوٹ (پی این آئی) سولہویں سالانہ کل پاکستان قومی مقابلہ حسن نعت 2022 میں نجی کالج راولاکوٹ کے ہونہار طالبعلم سعد شکیل نے ضلعی سطح پر اول پوزیشن حاصل کر لی۔ پوزیشن حاصل کرنے پر سیا سی وسماجی حلقوں سمیت عوام علاقہ نے ڈائریکٹر راجہ خوشحال کیانی، پرنسپل ڈاکٹر یاسر محمود سمیت انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ طالبعلم سعد شکیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعد شکیل کی کامیابی نے پورے ضلع کا نام روشن کر دیا۔ حکومت کو چاہیے

سعد شکیل جیسے ہونہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ان میں مزید صلاحیتوں کو نکھارنے کا جذبہ پیدا ہو ایسے طالبعلم معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں۔ طالبعلم سعد شکیل کی کامیابی پر ڈائریکٹر راجہ خوشحال کیانی، پرنسپل ڈاکٹر یاسر محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعد شکیل کی کامیابی سے نہ صرف کالج بلکہ پورے ضلع کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ایسے طالبعلم قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں انشا اللہ امید کرتے ہیں سعد شکیل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کو علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے مزید کامیابی کیلئے دعاگوہیں شاندار پروگرام کے انقعاد پر سردار عقیل خالق سمیت جملہ سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close