نجی کالج کی بس دیولیاں کے مقام پر بے قابو ہو کر پہاڑی سے ٹکرا گئی، 8 طلبہ زخمی ہو گئے، حادثہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے مطالعاتی دورہ پرجانے والے راولاکوٹ کے علاقہ تھوراڑ کے نجی کالج کی بس دیولیاں کے مقام پہاڑی سے جا ٹکرائی۔ بس حادثہ میں 8 طلبا زخمی ہوگئے ۔حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔راولاکوٹ تھوراڑ سے وادی نیلم میں مطالعاتی دورے پر جانے والے نجی کالج کی بس دیولیاں کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو پہاڑی سے جا ٹکرائی۔ بس حادثہ کے نتیجہ میں 8 طلباء زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کرکے ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بر یک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close