جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے، وادی نیلم میں نالے کی طغیانی میں پھنسی سیاحوں کی گاڑی کو علاقہ مکینوں نے بچا لیا

مظفرآباد (پی این آئی) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیماری کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی اچانک نالے میں آنے والی طغیانی میں پھنس گئی علاقہ مکینوں نے سیاحوں کو سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے بچالیا ۔آزادکشمیر کی وادی نیلم میں بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث علاقہ مکینوں اور سیاحوں کی مشکلات بڑھ گئیں ۔سیماری کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی نالہ عبور کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔

گاڑی میں سوار سیاحوں کو علاقہ مکینوں نے ریسکیو کر کے طغیانی کی نذر ہونے سے بچالیا۔ بعدازاں سیلابی ریلے سے گاڑی کو بھی نکال لیا گیا سیاحوں نے علاقہ مکینوں کاشکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close