وزیر اعظم آزاد کشمیر سے وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات کی ملاقات نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری اورمجوزہ ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ اورسیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ نے آمدہ بجٹ کے حوالہ سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کو چیف سیکرٹری نے مالی سال 23-2022 کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پروزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں ٹیکس ریفارمز اورذرائع آمدن بڑھانے کے لیئے اقدامات کی ہدایت کی،ملاقات میں عوامی مفاد کے لیئے نئے منصوبوں پر مشاورت بھی کی گئی، جبکہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیئے عمل اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی کہ آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے اور فائل پراسس کو بھی تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو سہولت ملے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو بائیس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں پر بھی کام سپیڈ آپ کیا جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ہماری حکومت سے امیدیں ہیں،ہم ہر وہ کام کرینگے جس سے عوام کو سہولت ملے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کو پابند بنایا جائے کہ وہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close