مہنگائی کے خوفناک اثرات مظفر آباد بھی پہنچ گئے، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 90 اور 20کلو کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ

مظفر آباد (آئی اے اعوان) مہنگائی کے خوفناک اثرات اسلام آباد سے مظفر آباد بھی پہنچ گئے ہیں۔پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیاہے۔ جس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 کا اضافہ ہو گیا ہے۔

کشمیری عوام میں مہنگائی کی اس لہر کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت معاشی بحران کو قابو میں لاتے ہوئے عوام کو مہنگائی کے بےقابو ریلے سے بچانے کی کوشش کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close