وادی نیلم، یاسین ملک کو سزا کے خلاف بھارتی مورچوں کے سامنے زبردست احتجاجی مارچ

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے مورچوں کے سامنے کشمیری مظاہرین نے معروف آزادی پسند راہنمامحمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کی خلاف احتجاجی مارچ کیا ۔مظاہریں کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ ۔

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے متحرک رہنماء محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت. کی جانب سے جعلی مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف آزادکشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیراہتمام جمعہ کے روز وادی نیلم کے ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ پاسبان حریت ضلع نیلم کے صدر شرافت حسین ملک سماجی رہنماء سید سلطان پیرزادہ سمیت دیگر سیاسی , سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت ۔سینکڑوں افراد نے ریلی میں شرکت کی ۔ شرکاء ریلی نے یاسین ملک اور دیگر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور آزادیِ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی ۔ وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ پر بھارتی پوسٹوں کے سامنے احتجاجی مارچ کرنے مظاہرین کے نعروں سے وادی کی فضا گونج اٹھی ۔مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی اور قابض بھارتی افواج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یاسین ملک کیخلاف عمر قید کا فیصلہ ظلم اور عدالتی جبر کی بدترین مثال ہے ۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر میں عوامی مزاحمتی تحریک کے قائدین کو جان بوج کر انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے بھارتی سفاک حکومت نے پہلے مقبول بٹ,  افضل گورو, محمداشرف خان صحرائی اور سید علی شاہ گیلانی کو عدالتوں کے بدترین اور انتقامی فیصلوں کے زریعے شہید کیا اب مودی حکومت میں یاسین ملک اور دیگر آزادی پسند قیادت کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کے وہ کشمیر میں بھارت کو دہشت گردی سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ مقررین نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کو جنوبی ایشیا کے خطے کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نہتے کشمیری شہریوں کو گولیوں,  بموں اور پھانسیوں کے زریعے شہید کررہا ہے۔ اور دنیا بھارتی سفاکی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close