آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں کی اشاعت 27 مئی کو ممکن نہیں، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وجہ بتا دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار کی جانب والی انتخابی فہرستوں کی غیرحتمی اشاعت شیڈول کے مطابق 27 مئی کو کیوں ممکن نہیں ہوگی ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نےوجہ بتادی آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر فہرستوں تیاری کے سلسلہ میں جو شیڈول جاری کیا تھا

اس کے تحت انتخابی فہرستوں کی غیر حتمی اشاعت کیلئے27مئی 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی رجسٹریشن آفیسران کی طرف سے ڈیٹا تاخیر سے موصول ہونے اور ملکی موجودہ حالات اور راستہ جات کی بندش کی وجہ سے 27مئی 2022کو غیر حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت ممکن نہ ہو سکی۔ووٹر فہرست کی تیاری کی نسبت نیا شیڈول آئندہ چند ایام میں جاری کیا جائے گا جس کے مطابق نئی تاریخ اشاعت مقرر کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close