وزیر اعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ، 74 سالہ تاریخ میں پہلے وزیر اعظم نے مراعات مسترد کرنے کا اعزاز حاصل کیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) تنخواہ اور نہ مراعات ،صرف پروٹوکول ،سردار تنویر الیاس نےآزاد کشمیر کی 74سالہ پارلیمانی تاریخ میں سرکاری خزانے سے تنخواہ ومراعات نہ لینے پہلے وزیراعظم کا اعزارحاصل کرلیا۔ سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے بحیثیت وزیر اعظم ماہانہ تنخواہ و دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلے کی روشنی میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ ماضی میں بھی سردارتنویر الیاس خان نے بحیثیت سینئر موسٹ وزیر سر کاری خزانے سے تنخواہ ،فیول اور دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کر کے ایک مثال قائم کی تھی،

اب جب کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہیں تو انہوں نے اپنے ماضی کی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بحیثیت وزیر اعظم تنخواہ اور دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،سردار تنویر الیاس خان 2018 میں پنجاب کے نگران سیٹ اپ میں صوبائی وزیر رہے اور بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئر مین بھی رہے اس دوران بھی انہوں نے پنجاب حکومت سے تنخواہ اور مراعات نہیں لیں تھیں ۔آزادکشمیر کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے وزیراعظم سردارتنویر کی طرف سے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close