مظفر آباد، پٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ، رات 12 بجے سے پہلے پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تسلیم کرتے ہوئے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کا کڑا فیصلہ کرکے غربت بےروزگاری اور مہنگائی کا شکار عوام پر پیٹرول بم گرادیاہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں شہریوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول اور ڈیزل بھرانے کیلئے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا ۔شہریوں کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں ڈیزل پیٹرول سے بھرانے کے بوتلوں اور کین میں ڈیزل پیٹرول لے جانے کے نتیجہ میںڈیزل اور پیٹرول کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ۔

پیٹرول پمپس کے مالکان نے رات بارہ بجے سے قبل ہی ڈیزل پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کرڈیزل پیٹرول کی پرانے نرخوں پر فروخت بند کردی۔ شہریوں کی بڑی تعداد ڈیزل پیٹرول کے حصول کیلئے شہروں اور دیہی علاقوں میں پیٹرول پمپس کے چکر لگانے پر مجبور ہوئے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگنے سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ۔پرانے نرخوں کے مطابق آخری بار ڈیزل پیٹرول کے حصول میں ناکام شہری مایوسی گھروں کو واپس لوٹ گئے شہریوں کا کہناہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ سے پاکستان اور آزادکشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں منہ مانگے اضافہ کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close