مظفر آباد، اے ایس پی خاورعلی کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر ایس پی گلاب حسین کو تبدیل کرکے اے ایس پی راولاکوٹ خاورعلی کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چیف سیکیورٹی آفیسر کے عہدے پر تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اے ایس پی خاور علی کا شمار آزادکشمیر کے نوجوان اورباصلاحیت پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔خاور علی پولیس میں ملازمت اختیار کرنے سے پہلے صحافت کے پیشہ سے منسلک تھے ۔خاور علی دارالحکومت مظفرآباد میں بھی اے ایس پی کی حیثیت سے فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں ۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چیف سیکیورٹی افسر کے عہدے سے قبل وہ راولاکوٹ میں اے ایس پی کے عہدے پر تعینات تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close