مظفر آباد ، سری نگر شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مظفرآباد (پی این آئی) جہلم ویلی میں مظفرآباد سرینگر شاہراہ پر پیما ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا جبکہ سڑک کے کنارے کھڑی ایک کارکو بھی نقصان پہنچا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ریسکیو 15 پولیس کے مطابق مظفرآباد کے قریب جہلم ویلی میں سرینگرشاہراہ پر پیما ہسپتال سامنے ایک تیز رفتار ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شاہد اعوان اور نعیم اعوان موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر سیف اللہ شدید زخمی ہوگیا تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار کو بھی نقصان پہنچا جاں بحق ہونے والے افراد لنگرپورہ کے نواحی علاقہ دبن کے رہائشی ہیں پولیس نے ٹرک ڈرائیور طاہر محمود کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ زخمی سیف اللہ کو ہسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close