سری نگر میں یاسین ملک کو سزا، آج کشمیریوں کیلئے تاریخ کا سیاہ دن ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر کی طرف سے شدید مذمت

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئرنے ہندوستانی عدالت کی طرف ممتاز کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بھارتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کی طرف سے عدالتی ڈرامہ ر چا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے ردعمل میں چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ آج کشمیریوں کے لیے سیاہ دن ہے جب عظیم لیڈر یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت نے بوگس مقدمات میں متعصبانہ فیصلہ دیا۔ یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے متعصبانہ فیصلے کو کشمیری مسترد کر تے ہیں، دنیا کے ہر فورم پر یاسین ملک کی سز ا کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔ ہندوستان کی عدالت کی طرف یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے اس غیر منصفانہ فیصلہ کا نوٹس لیکر کشمیریوں کے اس عظیم لیڈر کو انصاف دلوائیں۔چوہدری محمد رفیق نئیرنے کہا کہ یاسین ملک نے تمام تر بھارتی لالچ کو ٹھکراتے ہوئے ہمیشہ کلمہ حق کہا اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے اپنی ساری جوانی لٹا دی۔ ہندوستان کا بدترین جبر و استبدادانکے جذبے میں کمی نہ لا سکا۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کا متعصبانہ فیصلہ پوری دنیا کے امن پسندوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، کشمیری عوام نے چوہتر سال قبل اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوان، بچے بوڑھے، خواتین اپنے سروں پر پاکستان کے پرچم لپیٹ کر قربانیاں دے رہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close