مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادی پسند کشمیر ی راہنما یاسین ملک کو ہندوستانی عدالت کی جانب سے سزا سناے جانے کے خلاف آزادکشمیرپاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے کشمیریوں نے یاسین ملک کے خلاف نام نہاد عدالتی ٹرائل اور عمر قید کی سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے عدالتی قتل قرار دیا مظاہرین نے حکومت پاکستان سے یاسین ملک کے سزاکے فیصلہ کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں صبح سے ہی احتجاجی مظاہروں اور شٹرڈاون ہڑتالوں کا سلسلہ شروع ہو گیا پاسبان حریت کے زیراہتمام اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک کفن پوش ریلی نکالی گئی اقوام متحدہ کے مبصر کے باہر کفن پوش کشمیری نے سڑک پر لیٹ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا مظفرآباد میں انجمن تاجران نے شٹرڈاون ہڑتال کی اور اپر اڈاہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں دوبڑی اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن نے کے ممبران اسمبلی نے قائد حزب اختلاف چوہدری لیطیف اکبر کی قیادت میں مظفرآباد سے سرینگر روڈ پر سیز فائر لائن چکوٹھی تک ریلی نکالی جہلم ویلی میں لنگرپورہ ,گڑھی دوپٹہ ,سراں ہٹیاں بالا اور چناری کے تاجروں نے شٹرڈاون ہڑتال کرنے کے علاوہ متحدہ اپوزیشن اور پاسبان حریت کی ریلیوں کا استقبال کیاہے
چکوٹھی کے مقام پر پاسبان حریت کی ریلی کے شرکاء کو سیکورٹی فورسز نے کنٹرول لائن تک جانے سے روک دیا اس موقع پر احتجاجی دھرنا دیا گیا پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے یاسین ملک کی اہلیہ اور بیٹی سے یکجہتی کے اظہار اوربھارتی عدالتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا۔قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری یاسین فیصل ممتاز راٹھور اراکین اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی باذل نقوی قاسم مجید نثارہ عباسی سابق وزرا ڈاکٹر مصطفی بشیر سید غلام مرتضی گیلانی سابق امیدوار اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر سابق امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان و دیگر مقررین نے بڑے جلسہ میں تبدیل ہونے والی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی عدالتی فیصلے کو مسترد کیا اور بھارت پر واضح کیا کہ یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے سزا دینے سے کشمیری اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔مقررین نے اقوام متحدہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموش تماشائی کے کرادار کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت دینے کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔آزادکشمیر کے دیگر اضلاع نیلم باغ سدھنوتی حویلی میرپور کوٹلی اور بھمبر میں بھی یاسین ملک کو جدوجہدآزادی سے باز رکھنے کیلئے بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں