اسلام آباد (پی این آئی)کئی سالوں سے بھارتی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے موت کی سزا سنائی تو قبول کروں گا، زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے۔بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک پر دہشتگردی کی فنڈنگ کے
جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی اور سزا سنانے کے لیے 25 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔حریت پسند کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کسی پُرتشدد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت ہو جائے تو موت کی سزا قبول کر لوں گا، میں سزاسے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں