مظفرآباد (پی این آئی) آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران نے یاسین ملک کے خلاف نام نہاد عدالتی کارروائی اور بھارتی عدالت سے انھیں سزا سنائے جانے کے خلاف25مئی کو ا مکمل شٹر ڈاؤن کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا مظفرآباد میں اپراڈہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو یاداشت بھی پیش کی جائے گی
مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کے صدر شوکت نواز میرنے مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک سمیت دیگر اسیران پر جھوٹے مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں فوری انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاجر اور سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظمیں کب جاگیں گیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانی حقوق کی تنظیموں کو کیوں نظر نہیں آرہے۔یاسین ملک سمیت دیگر قیادت نے اپنا سب کچھ آزادی کیلئے قربان کیا ہوا ہے انھوں نے ہندوستان کے غیر انسانی اور ناانصافی پر مبنی بے بنیاد الزامات اور NIAکے کسی بھی متوقع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئےکہاکہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے باز آجائے ۔مرکزی انجمن تاجران آزادکشمیر اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہندوستانی فاشٹ رجیم کی طرف سے کسی بھی غیر انسانی فیصلہ کو ہر وقت اپنے احتجاج کے ذریعے مسترد کرتے رہیں گے۔مرکزی انجمن تاجران بخوبی سمجھتی ہے کہ یاسین ملک سمیت دیگر اسیران اپنی قومی آزادی کی تحریک میں UNOکے چارٹرڈ کے مطابق مصروف جدوجہد ہیں،اور پوری قوم اپنے لیڈران کیساتھ کھڑی ہے،آزادکشمیر کی مرکزی تاجران مجموعی طور پر اور آزادکشمیر کی سول سوسائٹی دنیا کے بااثرایوان،ریاست پاکستان اور بشمول UNOاور OICسے اپیل کرتے ہیں کہ یاسین ملک کی زندگی کو لاحق خطرات سے بچایا جائے اور یاسین ملک کو کوئی بھی تکلیف پہنچائی کشمیری عوام کبھی معاف نہیں کریگی۔
مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر کی پریس کانفرنس کے موقع پر لبریشن فرنٹ کے مرکزی سیکرٹری فنانس خواجہ منظور چشتی،وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین،سابق چیئرمین سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ پرویز مراز،سابق صدر ضلع مظفرآباد بشارت نوری،ضلع صدر مظفرآباد راجہ عاصم ہمالیہ، خورشید مغل،ارسلان میر،چوہدری عامر،فاروق بیگ،خواجہ عقیل،ندیم ہاشمی،احتشام چشتی،مشتاق قریشی،علی عباس،صاحبزادہ وقاص،حفیظ ہمدانی،عمران پنڈت،ابرار مصطفی،مصطفی لالہ،نوید شاہ،گوہر کشمیری،جمیل عباسی،عامر یوسف زرگر اور کاشف بھی موجود تھے شوکت نواز میر اور انکے ساتھیوں نے یاسین ملک کی جدوجہد کو سلام پیش کرتےہوئےب25 مئی کو صبح 10بجے اپراڈہ سے مرکزی ایوان صحافت تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ریلی میں بھرپور شرکت کیلئے مظفرآباد کے تاجران اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں