راولاکوٹ، پی ڈی اے ملازمین کی ہڑتال، ایک ہفتہ گزر گیا، خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی

 

راولاکوٹ (پی این آئی) پی ڈی اے ملازمین کی ہڑتال کو ایک ہفتہ ہو گیا حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔ بروز ہفتہ سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ بشیر مغل نے سرکٹ ہاوس راولاکوٹ میں پی ڈی اے ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات سنے۔ تنخواہ و پنشن کے معاملات اور قرض کی رقم کو تنخواہ میں تبدیل کرنے کے مطالبہ کو جائز قرار دیا۔

 

 

سیکرٹری پی پی اینڈ ایچ نے دس دن کے لیے ہڑتال موخر کرنے کا کہا۔ نمائندہ وفد نے یہ معاملہ آج باقی ملازمین کے سامنے رکھا۔ ملازمین نے مطالبات کی منظوری سے قبل ہڑتال مؤخر کرنے سے اتفاق نہیں کیا۔ جملہ ملازمین نے سیکرٹری پی پی اینڈ ایچ کاشکریہ ادا کیا کہ وہ راولا کوٹ ہمارے مسائل سننے کے لیے تشریف لائے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close