آزاد کشمیر، میلہ بیساکھی کھوئی رٹہ تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر، ہزاروں افراد روایتی نیزہ بازی سے لطف اندوز ہوئے، وزیر اعظم آزاد کشمیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کوٹلی (پی آئی ڈی) میلہ بیساکھی کھوئی رٹہ تین روز جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گیا۔ آخری روز وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس تقریب تقسیم کے مہمان خصوصی تھے۔میلے کے آخری روز بھی زبردست جوش و خروش رہا،ہزاروں افراد روایتی نیزہ بازی سے لطف اندوز ہوئے، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے سٹالز کا معائنہ کیا،خوبصورت جانوروں کی نمائش بھی کی گئی

وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے وزیراعظم کو میلہ آمد پر پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی،محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کے دستے نے بھی وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔سٹیج پر بچوں نے وزیراعظم کو پھول پیش کئے اور وزیراعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بھی پیش کئے گئے۔۔وزیر صحت عامہ ڈاکٹر ابدالی نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو روایتی پگڑی پہنائی، اتوار کو وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نئیر،وزیر مال چوہدری محمد اخلاق،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،وزیرجنگلات،لائیو سٹاک سردار میر اکبر، وزیر حکومت جاوید بٹ،وزیر حکومت اکبر ابراہیم ،ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالرزاق، امتیاز نسیم معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات،راجہ آفتاب اکرم،راجہ شاداب سکندر،سیکرٹری لائیو سٹاک ارشاد قریشی،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب،ڈی آئی جی خالد چوہان،ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل،ایس پی ریاض مغل،سابق امیدوار اسمبلی نعیم آرزو،،ڈی جی لائیو سٹاک اعجاز خان،ڈی جی زراعت طارق محمود،ر ڈی جی لیب امور حیوانات ڈاکٹر امجد خان،سابق امیدوار اسمبلی نعیم آرزو،،ڈی جی لائیو سٹاک اعجاز خان،ڈی جی زراعت طارق محمود،ایکسئین تعمیرات عامہ مرزا زضوان شبیر،چئیرمین کے ڈی اے چوہدری محبوب،ڈاکٹر شاہنواز،ملک فیاض موسی،راجہ عقیل سابق چئیرمین کے ڈی اے۔،وسیم مصطفائی، ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ،عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ ،چئیرمین ملک محمد مشتاق،چئیرمین میلہ چوہدری رفیق بجاڑ،پیر عارف گیلانی چئیرمین زکوتہ کونسل،چیف افسر ضلع کونسل سردار ساجد محمود،افتخار مقدم، جاوید شاہد ایڈووکیٹ،اکمل ایڈووکیٹ،ندیم قاسمی،سردار رفیق اے ڈی،ڈی ای او عثمان شوکت،ڈی ایف او سردار فاروق،ملک ماجد آفیسر 1122,اے ڈی سپورٹس سردارمحمد یاسین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔میلے کے آخری روز نیزہ بازی کے کانٹے دار مقابلے ہوئے۔

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر انصر ابدالی نے میلے کی شاندار کامیابی پر سرکاری محکموں، انتظامی کمیٹیوں،معززین علاقہ،میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی میلے کی میزبانی کرنا وادی بناہ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کامیلے کورونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میلے،کھیل اور تفریحی کے دیگر مواقع معاشرے میں امن اور سکون لاتے ہیں اور برداشت اور رواداری کو فروغ دیتے ہیں۔ ثقافتی میلوں سے معاشرتی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور انتہا پسندی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جس کا امن ہندوستان نے تباہ کر رکھا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی دہشتگردی کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ میلے کے تمام ایونٹس بہت شاندار رہے اور لوگ لطف اندوز ہوئے۔ کامیاب میلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ باہر سے آنے والے مہمانوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے تاکہ اپنا قبضہ پکا کر سکے۔ چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ ہم میلے کے کامیاب انعقاد پر وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اور معززین علاقہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں میلوں کے انعقاد سے لوگوں کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں۔انہوں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے آئی ہے۔ میلے کے موقع پر ٹریفک انسپکٹر راجہ الیاس نے اپنے عملہ کیساتھ بہترین ٹریفک منیجمنٹ کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close