آزاد کشمیر، مویشیاں وادی بناہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کی بڑی شناخت ہے، میلے کی اختتامی تقریب سےمعاون خصوصی چوہدری رفیق نیئر کا خطاب

کھوئی رٹہ ( پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و سمال انڈسٹریز و انوائرمنٹل ڈیویلپمنٹ چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ میلہ مویشیاں وادی بناہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کی بڑی شناخت ہے اس میلہ کا انعقاد تسلسل سے جاری رہنا چاہئے۔ آزاد کشمیر کے لوگ صوفی ازم اور مذہبی ثقافتی رواداری کی روایت رکھتے ہیں،ثقافتی میلوں جیسی سرگرمیوں سے برادری ازم کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رفیق نئیر نے کہا کہ کشمیری امن سے پیار کرنے والے لوگ ہیں مگر ہندوستان نے فوجی طاقت کے ذریعے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے خطے کا امن داو پر لگا رکھا ہے۔ وہ آبادی کا تناسب تبدیل کرکے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے اس نے ممتاز لیڈر یاسین ملک جیسے کشمیریوں کے رہنما پر عدالت کے ذریعے فرد جرم عائد کر رکھی ہے تاکہ تحریک آزادی کو دبایا جا سکے مگر کشمیری کبھی بھی آزادی اور الحاق پاکستان سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہندوستان سے آزادی لے کر دم لیں گے۔۔۔۔کھوئی رٹہ ( پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و سمال انڈسٹریز و انوائرمنٹل ڈیویلپمنٹ چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ میلہ مویشیاں وادی بناہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کی بڑی شناخت ہے اس میلہ کا انعقاد تسلسل سے جاری رہنا چاہئے۔

آزاد کشمیر کے لوگ صوفی ازم اور مذہبی ثقافتی رواداری کی روایت رکھتے ہیں،ثقافتی میلوں جیسی سرگرمیوں سے برادری ازم کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رفیق نئیر نے کہا کہ کشمیری امن سے پیار کرنے والے لوگ ہیں مگر ہندوستان نے فوجی طاقت کے ذریعے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے خطے کا امن داو پر لگا رکھا ہے۔ وہ آبادی کا تناسب تبدیل کرکے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے اس نے ممتاز لیڈر یاسین ملک جیسے کشمیریوں کے رہنما پر عدالت کے ذریعے فرد جرم عائد کر رکھی ہے تاکہ تحریک آزادی کو دبایا جا سکے مگر کشمیری کبھی بھی آزادی اور الحاق پاکستان سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہندوستان سے آزادی لے کر دم لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close