اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار رتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کوہر سطح ہر مضبوط اور منظم کیا جائے گا، پی ٹی آئی اور حکومت ایک کشتی کے سوار ہیں۔ٹکٹ ہولڈرز کو بھی فیصلہ سازی اور انتظامی امور کے حوالے سے مشاورت میں شریک کیا جائے گا۔تمام حلقوں میں یکساں ترقی ہوگی۔ برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اور پی ٹی آئی کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی کی گورننگ باڈی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔اجلاس میں سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور، نائب صدر میر عتیق الرحمان، نائب صدر چودھری اظہر صادق، جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مقبول احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار مرتضی علی احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندربیگ،سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے شرکت کی۔وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ پارٹی کو ہر سطح ہر مضبوط اور منظم کیا جائے گا۔ٹکٹ ہولڈرز کو بھی فیصلہ سازی اور انتظامی امور کے حوالے سے مشاورت میں شریک کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر اور پی ٹی آئی کے صفر سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی کی گورننگ باڈی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس اے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور نے اجلاس میں وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے ایک باب کا آغاز ہونا چاہیے۔حلقوں کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شریک کیا جائے۔
گورننگ باڈی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں۔ قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کا وزیراعظم آزادکشمیر جموں وکشمیر اور صدر پی ٹی آئی سردار تنویر الیاس خان کی صدارت میں ہونے والا یہ اجلاس متفقہ طور پر ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت میں جاری مقدمہ کی شدید مذمت کرتاہے اور ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹے تصور کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ یاسین ملک کو باعزت بری کرے۔یہ اجلاس یاسین ملک کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی آزادی کے لیے جدوجہد اور قید بند کی صعبتیں برداشت کرتے ہوئے بسر کی۔ وہ کشمیری قوم کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے آزادی پسندوں کے ہیرو ہیں۔یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ یاسین ملک کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ حریت پسند لیڈر ہیں جو اپنی قوم کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہیں دہشت گردی کے الزامات میں سزاسنانے سے نہ صرف پورا خطہ عدم استحکام کا شکارہوگا بلکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات مزید خراب ہوں گے اور پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
یہ اجلاس اس عزم کا اظہار کا کرتاہے کہاآزادکشمیر کی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر کی آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ حکومت آزادکشمیر بھرپور وسائل تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے فراہم کرے گی۔یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ بھارت کے خلاف جارہانہ سفارت کاری کرے۔ خاص طور پر یاسین ملک کی رہائی کے لیے دنیا بھر کے بااثر اداروں اور ممالک کو متحرک کریں اور اس مہم کو خود وزیرخارجہ لیڈ کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں