مظفر آباد، حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن، پیر چناسی میں محکمہ جنگلی حیاتیات اور ماہی پروری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب

مظفرآباد (پی این آئی) حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر آزادکشمیر کے سیاحتی مقام سراں پیر چناسی میں محکمہ جنگلی حیاتیات اور ماہی پروری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں بڑھتی ہوئی آبادی قدرتی آفات اور جنگلات میں لگنے والی آگ کو حیاتیاتی تنوع کے لیے بڑے خطرات سے تعبیر کیا ہے ۔

آزادکشمیر کے سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات اور ماہی پروری امتیاز چوہدری ڈائریکٹر وائلڈ لائف فشری نعیم افتخار ڈار ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبدالشکور تعلیم فاونڈیشن کےامجد میر اور سنو لیپٹ تنظیم کے شعیب احمد اورانوائرمنٹل جرنلسٹس فورم کے صدر محمد عارف عرفی نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ انسانوں سمیت تمام جانداروں کی زندگیوں کا انحصار قدرتی ماحول پر ہے ۔قدرتی ماحول کا بگاڑ موسمیاتی تبدیلیاں اور بڑھتی ہوئی آبادیاں قدرتی آفات اورجنگلات میں لگنے والی آگ حیاتیات تنوع کیلئے ایسے بڑے خطرات ہیں جنکی روک تھام سے متعلق ٹھوس اقدامات کرنےاور عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات اور ماہی پروری امتیاز چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کمیونٹی کے ساتھ مل کر حیاتیاتی تنوع کو درپیش خطرات سے نمبٹے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے

انھوں نے کہا جنگی جانوروں سے علاقہ مکینوں کی جان اور مال مویشیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازلے کیلئے انشورنس پالیسی لانچ کی جارہی ۔جنگلات میں لگنے والی آگ کی روک تھام کیلئے بھی حکومت آزادکشمیر موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر عوام میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سیاحتی مقام سراں پیر چناسی میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close