وادی نیلم میں طوفانی بارش، لیسواء زیرو پوائنٹ سے شاہراہ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وادی نیلم میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ لیسواء زیرو پوائنٹ سے شاہراہ نیلم نالے میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ۔فلاکن گاؤں میں ایوب عباسی نواب اعوان اور سجاد کے مکانات تباہ کو جزوی نقصان پہنچا ۔سیلابی ریلے نے زرعی زمینوں گندم کی فصل ،باغات پھل دار درخت بری طرح متاثر کیا۔

 

شدید بارش سے علاقے میں سردی کی شدت لوٹ آئی عوام نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا۔لیسواء زیرو پوائنٹ سے بند ہونے والی شاہراہ نیلم کو بحال کرنے کے لیے محکمہ شاہرات کی مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ چوکی آفیسر عدیل گیلانی سڑک بحالی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگانےکےلئے اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام ہمراہ ڈی ڈی ایم اے نیلم کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close