آزادکشمیر، پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود وترقی نسواں پروفیسر تقدیس گیلانی کو محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں کی جانب سے محکمانہ بریفنگ، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز پر غور

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادکشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود وترقی نسواں پروفیسر تقدیس گیلانی کو محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں کی جانب سے محکمانہ بریفنگ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز کو بھی زیرغور لایا گیا۔ سیکرٹری سماجی بہبود سردار جاوید ایوب نے پارلیمانی سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سماجی بہبود عبدالواحدخان، ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ اکرام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر نثار مغل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ویثرن کے مطابق محکمہ سماجی بہبود اور ترقی نسواں کی استعداد کار کر بڑھاتے ہوے اسے حقیقی معنوں میں فعال کریں گے۔ ہماری حکومت اداوں کے مسائل کو حل کرتے ہوے انہیں مستحکم کرنے پر یقین رکھتی ہے تاکہ عوام کو بہتر انداز میں سروسز فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔ دونوں محکمہ جات خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے اور انکی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات تیار کریں تاکہ انہیں بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔ یہ ہماری حکومت کا پہلا بجٹ ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ روایتی منصوبہ جات سے ہٹ کر ہم عوامی ضروریات کے منصوبہ جات کو بجٹ میں شامل کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر سوشل سیکٹر کی بہتری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس بجٹ میں سوشل سیکٹر پر فوکس کیا جاے اور اس کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے جایں۔

 

محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر فوکس کرے تاکہ ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں بسنے والی خواتین کے مسایل کر بھی حل کیا جا سکے۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود اور ترقی نسواں بجٹ کے لیے تجاویز کو جلد حتمی شکل دیں تاکہ پری بجٹ اجلاس میں انہیں حتمی شکل دی جا سکے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین کے جملہ مسائل حل کرنا میری ترجیحی ہوگی۔ ملازمین دلجمی سے کام کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ریاست کی بہتری کے لیے بروکار لایں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close