مظفرآباد، مقبوضہ کشمیر میں جدجہد آزادی کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار اور ریلی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جدجہد آزادی کے عظیم شہداء میر واعظ مولوی محمد فاروق, اورخواجہ عبدالغنی لون سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سیمینارکا انعقاد کیا گیااور ریلی نکالی گئی ۔

کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے یو ئے مقررین بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے معروف آزادی پسند راہنماؤں شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کیا گیا سیمینار میں آزادی پسند رہنماؤں, سماجی کارکنوں اور مہاجرین مقبوضہ کشمیر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔سیمنار سے ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل سجاد لطیف خان, چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیراحمدغزالی, وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق السلام, مہاجرین نمائندگان سید حمزہ شاہین, چوہدری شاہ ولی, عثمان علی ہاشم, اقبال یاسین اعوان, یونس میر, تنظیراقبال, نزیراحمد, سماجی رہنما ڈاکٹر محمد منظور اور دیگر نے خطاب کیا کرتے مقررین کا کہناتھا کہ شہید مولوی محمد فاروق اور شہید خواجہ عبدالغنی لون کی ریاست بھر کے عوام کیلئے سیاسی, سماجی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

مقررین نے کہا کہ دونوں عظیم رہنماؤں نے بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے ریاست کہ عوام کو نہ صرف بیدار کیا بلکہ خود صف اول میں کھڑے ہو کر بھارتی سامراج کا مقابلہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی بھارتی خفیہ ایجنٹوں کہ ہاتھوں شہادت پوری ریاست کے لیے شدید نقصان تھا۔ مقررین نے سیمنار سے خطاب میں کہا کہ بھارت گزشتہ بتیس برسوں سے نہتے عوام سمیت چن چن کر کشمیری قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے۔ مقررین نے ان ہزاروں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارتی قبضے سے آزادی, اسلامی ریاست کے دفاع اور عوام حقوق کی جدوجہد میں خود کو قربان کیا۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے شہید مولوی محمد فاروق ,شہید عبدالغنی لون اور دیگر شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرکزی شاہراہ پر آزادی چوک تک ریلی نکالی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close