مظفرآباد (پی این آئی) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں میں انسداد تجاوزات او رصفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے 15 روزہ مہم کا مقصد مظفرآباد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے
وزیر خزانہ عبدالماجدکشمنر مسعود الرحمن اور ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے اپر اڈاہ کے مقام پر مہم کا افتتاح کیا وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمشنربمظفرآبادڈویژن مسعود الرحمن نے مظفرآباد شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور خوبصورتی میں اضافہ کیلئے 15 روزہ انسداد اور صفائی مہم شروع کردی ہے مہم کے دوران آزادکشمیر کے شہر اقتدار تجاوزات کے خاتمےغیر قانونی تعمیرات کی روک تھام وال چاکنگ ,بینرز ,پینافلیکس پر پابندی لگانے کے علاوہ سیاحتی مقامات کی صفائی سٹرکوں سے تجاوزات ہٹانے اور ٹریفک کی روانی کی بہتری‘ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کا خاتمہ‘ شہر کی بوسیدہ اور عرصہ دراز سے نامکمل عمارات کی حالت کو درست کرنے‘ شہر کی معروف شاہراؤں کی سٹریٹ لائٹس کوبحال کرنے سمیت دیگر اہم اقدامات کیے جائیں گے ۔بنائے جانے بالخصوص ایسے بازار جہاں خواتین اور بچوں کی بھیڑہوتی ہے سٹریٹ لائٹس کی بحالی کی جائے گی
ضلع مظفرآباد سے شروع کی گئی مہم کو نتیجہ خیز بنانے ضلع مظفرآباد کو اٹھارہ(18) زون ہا میں تقسیم کیاگیا ہے۔جن کی نگرانی مجسٹریٹ صاحبان اور دیگر آفیسران سرانجام دیں گے۔ مہم کے دوران شہر کے ہر بازار سے کوڑا کرکٹ اٹھائے جانے کیلئے ایک جامع پلان مرتب کیا جائے جواس مہم کے بعد بھی Active رہے۔ خطرناک برقی تاروں‘ تجاوزات اور سپیڈبریکرز کو ختم کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ لصفائی نصف ایمان ہے اور یہ ہمارے دین کی کلیدی تعلیم ہے۔ آئیں ہم سب مل کر سٹرکوں‘ گلی کوچوں‘ نالوں اور محلوں کو اپنے گھر کا حصہ اور آنگن مانتے ہوئے اسے صاف ستھرا رکھنے کیلئے کمربستہ ہو جائیں اور انتظامی ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ہمارا شہر صفائی کا گہوارہ بن سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں