وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے ، مٹی کے تودے گرنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی پھیلا دی

 

مظفرآباد (پی این آئی) وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے ,مٹی کے تودے گرنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی پھیلا دی گریس ویلی میں درخت گرنے سے خانہ بدوش خاتوں زخمی 6 گھوڑے ہلاک اور 2 زخمی ہوئے دودنیال میں درخت اور پتھر گرنے اور مقامات لینڈ سلائیڈنگ سے مکان تباہ ہو گیا مختلف مقامات پر گھر ,مساجد ,گیسٹ ہاوسز سمیت متعدد سرکاری اور نجی عمارتوں کی چھتیس اڑگئیں ،کیل مارگلہ سے مٹی کا تودہ گرنے سے شاہراہ نیلم۔

 

 

بند ہونے سے مسافروں اور سیاح پھنس گئے آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بارش آندھی اور جھکڑ چلنے سے درخت اکھڑ گئے ،مختلف مقامات پررہائشی مکانات مساجد سکولوں گیسٹ ہاوس کی چھتوں نجی اور سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔گریس ویلی میں جمگر کے مقام پر درخت گرنے سے خانہ بدوش خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ خانہ بدوشوں کے 6 گھوڑے درخت گرنے سے ہلاک اور دو گھوڑے زخمی ہوگئے دوسری جانب دودنیال کے مقام پر تیز ہواؤں کے باعث پتھر گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ باعث رہائشی مکان تباہ ہوگیا اہل خانہ نے معجزانہ طور پر محفوظ رہے کیل مارگلہ کے مقام پر مٹی کا بھاری تودہ گرنے سے شاہراہ نیلم بند ہوگئی سڑک کی بندش کے باعث مسافراور سیاح پھنس کر رہ گئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close