مجھے علی امین گنڈا پور کی اصلیت سامنے لانے پر پارٹی سے نکالنے، اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی پھٹ پڑے،

مظفرآبا د (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے سابق وزیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور کی اصلیت سامنے لانے پر مجھے پارٹی سے نکالنے،اسمبلی رکنیت ختم کرنے اور میرے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں ،مجھے اسمبلی سے نکالنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عباس پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے علی امین گنڈا پور کو آڑےہاتھوں لیا۔

 

انہوں نےوزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو مشورہ دیا کہ ان سوداگروں کو ریاستی خزانہ لوٹنے نہ دینا ۔ سردار عبدالقیوم نیازی کا کہناتھا کہ وزیراعظم آزاد کی حیثیت سے اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی کسی تھرڈ پرسن کو ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو برداشت کیا سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مجھے ریاست کی عزت اور وقار بلند کرنے کی سزادی گئی ہے اپنے مختصر دور اقتدار عوامی خدمت کوترجیح دی اور بڑے عوامی منصوبے شروع کیے ۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے یاسین ملک کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جلسہ سے خطاب سے قبل سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کاعباسپور پر عوام علاقہ نے انکا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close