حریت لیڈر یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد مقدمہ، مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتما م زبردست احتجاج اور دھرنا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بھارتی جیل میں قید ممتاز کشمیری آزادی پسند راہنما محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام بھارت مخالف دھرنا میں منقسم کشمیری خاندانوں سے تعلق رکھنے خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت سینکڑوں شہریوں شریک ہیں دھرنےکے شرکاء نے عالمی برادری اقوام متحدہ او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے یاسین ملک کی فوری رہائی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے



آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر چوہدری لطیف اکبراور چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ یاسین ملک کے عدالتی قتل سے باز رہے مقررین نے کہا کہ یاسین ملک کا یہ قصور ہے کہ وہ کشمیری کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہا یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد مقدمات کو کشمیری نہیں مانتے بھارت عدالت کے ذریعے یاسین ملک کو سزا دلوا کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دیکر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے چاہتا ہے لیکن کشمیری حریت قیادت کو پابند سلاسل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close