یاسین ملک دہشت گرد نہیں، آزادی پسند ہے،بھارت حریت پسند لیڈر کا عدالتی قتل کرنے کے درپے ہے، مرکزی ایوان صحافت کے صدر آفاق حسین شاہ کا خطاب

مظفرآباد (پی این آئی) مرکزی یوان صحافت کے صدر سید آفاق حسین شاہ نے کہاہے کہ یاسین ملک دہشت گردنہیں آزادی پسند ہےجوکشمیر کی آزادی کیلئے پر امن جدوجہد کررہاہے بھارت کے عزائم سے صاف دکھائی دے رہاہے کہ بھارت یاسین ملک کو منظر عام سے ہٹانے کیلئے انکا عدالتی قتل کرانا چاہتا ہے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید آفاق حسین شاہ نے اقوام متحدہ ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں پرزور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بھارت کو آزادی پسند کشمیری راہنما یاسین ملک کا عدالتی قتل کرنے روکیں

سید آفاق حسین شاہ نے کہا کہ یاسین ملک کی طرف سے بھارتی عدالت کارروائی پر عدم اعتماداس بات کا ثبوت یے کہ۔عدالت سے انصاف کی کوئی توقع نہیں انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو سچ لکھنے سے روکنے اور آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے قتل انسانیت سوز مظالم اور اخبارات سمیت میڈیا کے دیگر اداروں کی بندش بھارتی ہٹ دھرمی کے منہ بولتے ثبوت ہیں آزادی صحافت کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close